ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاک کی طرف سے لائن آ ف کنٹرول پرفائرنگ،4افراد ہلاک

پاک کی طرف سے لائن آ ف کنٹرول پرفائرنگ،4افراد ہلاک

Mon, 02 Oct 2017 22:56:00    S.O. News Service

پونچھ،2؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکی سرحد پرپاکستان کی طرف سے ایک مرتبہ پھرمبینہ فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں 4رہائشی مبینہ فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں اور پانچ دیگر زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج پاکستانی افواج کی مبینہ سفاکی کا منھ توڑ جواب دے رہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق، پونچ کیری، مالتی اور دیگوار سیکٹر میں علی الصبح پاکستان کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4شہری کی ہلاکت اور دیگر 5کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ بتایا جا رہا ہے پاکستان کی مبینہ فائرنگ میں فوج کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔زخمیوں کو پونچھ ضلع ہسپتال میں طبی امدا د کیلئے داخل کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان سے جموں و کشمیر میں واقع بین الاقوامی سرحد سے متصل ارنیا سیکٹر میں بھی پاکستان کی طرف سے گولی باری کی گئی تھی جس کے تناظر میں جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلی کا واضح بیان بھی آچکا ہے ،تاہم اس کے ایک دن کے بعد ہی فائرنگ کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ قبل ازیں پاکستان نے بھی بھارت پر سیز فائرنگ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ بھارت آئے دن سیز فائرنگ کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور امن کے تئیں مثبت پہلو اختیار کرنے سے یک قلم گریزاں ہے ۔گمان ہے کہ پاکستان اپنے نا مفہوم الزام کے تئیں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی ہو ،جب کہ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے پاکستان ابتداسے ہی امن کے اقدامات سے پہلو تہی کر تا رہا ہے ۔ واضح ہو کہ لائن آف کنٹرول پر آپسی فائرنگ کوئی نئی بات نہیں ہے ،تاہم اس سے عام شہری کی ہلاکت متوقع ہوتی ہے جس سے دونوں طرف کی اعلی قیادت کسی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے ۔


Share: